اننت گیری میں سڑک حادثہ ، 4 خواتین ہلاک

   

بے قابو خانگی ٹراویل بس حادثہ کے بعد اُلٹ گئی
حیدرآباد ۔ 3 اکٹوبر (سیاست نیوز) ضلع وقارآباد کے اننت گیری میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں چار خواتین ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہیکہ ایک خانگی ٹراویل بس اننت گیری گھاٹ پر روڈ پر حادثہ کا شکار ہوکر الٹ گئی۔ اس خوفناک حادثہ میں بس میں سوار چار خواتین ہلاک ہوگئیں جبکہ 7 افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ اس حادثہ کے بعد ضلع میں سنسنی پھیل گئی اور اطلاع کے فوری بعد پولیس اور راحت کاری ٹیمیں اننت گیری پہنچ گئے۔ ضلع کلکٹر وقارآباد دیپک تیواری نے مقام حادثہ پہنچ کر راحت کاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ بتایا جاتا ہیکہ بس بے قابو ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا۔ حکام نے مقامی عوام کی مدد سے زخمیوں کو بس سے باہر نکالا اور ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں اور افراد خاندان سے ریاستی وزیر سریدھر بابو نے ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا۔ ذرائع کے مطابق خانگی بس میں 54 افراد سوار تھے جو ایک شخص کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پٹن چیرو کے کیسارم سے وقارآباد کے دھارور جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ بس میں چار خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ زخمیوں میں چند کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔عa/b/