حیدرآباد۔/19 فروری، ( پریس نوٹ ) انوارالعلوم کالج آف بزنس مینجمنٹ کے زیر اہتمام 19 فروری کو فوڈ کارنیول کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا افتتاح پروفیسر احمد بیگ رکن گورننگ باڈی انوارالعلوم ایجوکیشنل اسوسی ایشن نے کیا۔ انہوں نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ فاسٹ فوڈ اور ہوٹل کے کاروبار شہروں میں تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ اس حوالے سے کہا کہ جد ید دور میں ملازمت کے مقابلے کہیں زیادہ تیزی سے تجارت پھیل رہی ہے جس پر نوجوانوں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پرنسپل کالج ہذا ڈاکٹر عثمان بن سالم نے کہا کہ جمود و تعطل کے مقابلے تعمیری سرگرمیاں ہی مثبت اثر دکھاتی ہیں جس کیلئے سوچ و فکر اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ وائس پرنسپل کالج ہذا محمد ابراہیم الدین نے کئی شخصیات کا حوالہ دیا جو بہت کم عرصہ میں اور بہت ہی کم سرمایہ سے کوئی کام شروع کئے اور اپنی محنت اور لگن سے ترقی کئے۔ اس فوڈ کارنیول کے موقع پر سو سے زیادہ طلبہ نے مختلف قسم کے پکوان کے اسٹال لگائے جس میں غذائی اسٹال اور گیمس کے اسٹال شامل تھے۔ مسز رحیم النساء اسوسی ایٹ پروفیسر اور دیگر اسٹاف نے مہمان خصوصی سید سیف حسین عرف سیفو اورعبدالخورشید سلیبرٹیز کا استقبال کیا۔ اس تقریب کے اختتام پر انعامات کی تقسیم عمل میں آئی، اس کے ساتھ ہی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔