30 منٹ قبل امتحان ہال پہنچنا ہوگا، 855 امتحانی مراکز کا قیام
حیدرآباد۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے انٹر میڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ یکم اگست سے امتحانات کا آغاز ہوگا اور یہ دو سیشن میں رہیں گے۔ فرسٹ ایئر جنرل اور ووکیشنل امتحانات صبح 9 تا 12 بجے دن ہوں گے جبکہ سکنڈ ایئر جنرل اور ووکیشنل امتحانات 2:30 بجے دن تا شام 5:30 بجے رہیں گے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل کے مطابق طلبہ سے خواہش کی گئی کہ وہ امتحان کے آغاز سے 30 منٹ قبل امتحان ہال میں پہنچ جائیں۔ کووڈ قواعد پر پابندی کرنی ہوگی۔ امیدوار ہال ٹکٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ فرسٹ ایئر امتحانات میں جنرل کے 220552 امیدوار ہونگے جن میں لڑکے 122366 اور لڑکیاں 98186 ہوں گیں۔ ووکیشنل میں 18955 امیدوار شرکت کریں گے جن میں 13114 لڑکے اور 5841 لڑکیاں شامل ہیں۔ جملہ 239507 طلبہ امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ فرسٹ ایئر میں امپرو منٹ کے تحت جنرل اور ووکیشنل کے جملہ 102696 طلبہ حصہ لیں گے۔ سکنڈ ایئر میں جنرل اور ووکیشنل کے جملہ 115636 امیدوار حصہ لیں گے جن میں 75116 لڑکے اور 40520 لڑکیاں شامل ہیں۔ سکنڈ ایئر امپرو منٹ کے تحت جملہ 19 طلبہ امتحانات میں شرکت کریں گے۔ 855 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ر