انٹر میڈیٹ امتحانی شیڈول کی آئندہ ہفتہ اجرائی

   

تین شیڈول حکومت کو روانہ ‘ چیف منسٹر کی منظوری کا انتظار
حیدرآباد 24 ڈسمبر(سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے آئندہ ایک ہفتہ میں شیڈول جاری کردیا جائیگا۔ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے ذمہ داروں کے مطابق تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کیلئے تین مختلف تواریخ اور شیڈول تیار کرکے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں اور حکومت کوروانہ کئے جاچکے ہیں جن کا جائزہ لینے کے بعد چیف منسٹراے ریونت ریڈی قطعی تواریخ کو منظوری دے سکتے ہیں۔ حکومت سے جاری اکیڈمک کیلنڈر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کاجو وقت دیا گیا تھا اسے دیکھتے ہوئے کہا جا رہا تھا کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر انٹر سالانہ امتحانات اوائل مارچ میں ہوسکتے ہیں لیکن اب جو شیڈول حکومت کوروانہ کئے گئے ہیں ان میں 28 فروری 2024 سے امتحانی شیڈول دیا گیا ہے جبکہ یکم مارچ اور 5 مارچ سے امتحانات کے دو مختلف شیڈول بھی روانہ کئے گئے ہیں لیکن عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 28 فروری سے امتحانات کے آغاز کا جو شیڈول تیار کیا گیا ہے اس کو حکومت سے منظوری مل سکتی ہے اور 28 فروری سے امتحانات کے امکانات ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت کے فیصلہ کے بعد ہی یہ بات واضح ہوگی کہ امتحانات کا شیڈول کیا ہوگا!مِ