انڈر19 کھلاڑیوں کیلئے مفت ٹینس کیمپ

   

حیدرآباد ۔ اکیڈمیا اسپورٹس ولیج اورآرآر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جونیئرز(انڈر19 ) زمرے کے تمام کھلاڑیوں کے لئے ایک ماہ طویل ٹریننگ اور فٹنس کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔مذکورہ کیمپ عزیز نگر میں واقع کامپلکس ہاؤسنگ حیدرآباد پولو اور رائڈنگ کلب (ایچ پی آرسی) کے جدید ترین کوٹس میں ٹینس اور فٹنس کو یکجا کرے گا۔فری ٹینس کیمپ 3 تا 31 جنوری تک رہے گا۔سینئر اے ایس وی کوچس ، مسٹر شنکر اور مسٹر رامو تمام ایام میں صبح7 تا 10 بجے اور شام 4 تا 7 بجے تک یوروپی طریقوں کے اشتراک کے ساتھ ایک انوکھے تربیتی نظام کو اپنانے والے سیشن کا انعقاد کریں گے۔ سرد موسم اور جلد غروب آفتاب کے پیش نظر شام کے سیشن فلڈ لائٹ میں منعقد ہوںگے۔آرآرفاؤنڈیشن اور اکیڈمیا اسپورٹس ولیج کوویڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کریں گے اور ہرکھلاڑی اورمعاون عملے کو قواعدکا پابند بنائیں گے۔پروگرام کے بارے میں اور رجسٹریشن کے لئے دلچسپی رکھنے والے پروگرام کوآرڈینیٹر سے 95151-25592 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔