ممبئی : سی بی آئی نے جمعرات کو 49 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ ، سابق ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ اور دیگر کے خلاف پیش کی ۔ ان تمام ملزمین کے خلاف 100 کروڑ روپئے پر مشتمل جبری وصولی کا کیس چل رہا ہے ۔ سی بی آئی نے مارچ میں ممبئی کی خصوصی عدالت سے اجازت حاصل کرلی تھی کہ دیشمکھ کے بیان کو قلمبند کیا جائے ۔ بعد ازاں سی بی آئی عہدیدار آرتھر روڈ جیل گئے اور وہاں 3 ، 4 اور 5 مارچ کو دیشمکھ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ۔ پرم بیر نے دیشمکھ پر جبری وصولی کیلئے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا ۔