نئی دہلی :سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیش مکھ کے خلاف بدعنوانی سے متعلق معاملے کی جانچ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے لے کر عدالت کی نگرانی والی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو منتقل کرنے کی مانگ والی ریاستی حکومت کی عرضی جمعہ کو خارج کر دی گئی۔جسٹس ایس کے کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی مہاراشٹر حکومت کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔