اولمپک کے79 سالہ سابق صدر کو 30 کی جیل

   

ریو ڈی جنیرو۔ برازیل کی اولمپک کمیٹی (سی او بی) کے سابق صدرکارلوس آرتھر نزمان کو مبینہ بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزام میں 30 سال اور11 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔جج مارسیلو بریٹاس نے کہا کہ 79 سالہ معمر شخص نے 2016 کے اولمپکس کی میزبانی کے لیے ریو ڈی جنیرو کے لیے ووٹ خریدنے کی اسکیم میں اہم کردار اداکیا۔ برازیل کے قانون کے مطابق سابق صدر کو سزا کے خلاف درخواست دینے کی سہولت دستیاب ہے ۔بتایا گیاہے کہ انہوں نے 2 ملین ڈالرس کی بدعنوانی میں اپنا کردار ادا کیا تھا ۔