٭ اوڈیشہ کے جگت سنگھ پور ضلع میں 22 سالہ نوجوان اس وقت ہلاک ہوگیا جب چارجنگ پر لگا اس کا موبائیل فون دھماکہ سے پھٹ پڑا۔ پولیس نے بتایا کہ مزدوری کرنے والا یہ نوجوان اپنے کمرے میں سورہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا۔