اوڈیشہ کے سابق ریاستی صدر مہیشور موہنتی کا دیہانت

   

بھونیشور: بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے سینئر لیڈر اور اڈیشہ اسمبلی کے سابق اسپیکر مہیشور موہنتی کا منگل کی صبح ایک خانگی ہاسپٹل میں دیہانت ہوگیا۔ان کی عمر 67 برس تھی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ہیں۔ موہنتی کی طبیعت بگڑنے اور انہیں ہلکے اسٹروک کی تشخیص کے بعد، انہیں 31 اکتوبر کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہوں نے آج 03:25 بجے آخری سانس لی۔پیشہ سے وکیل موہنتی نے 1995 سے 2014 تک مسلسل پانچ بار پوری اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کی تھی۔ وہ چار بار بی جے ڈی امیدوار کے طور پر اور ایک بار جنتا دل کے امیدوار کے طور پر اسمبلی میں منتخب ہوئے تھے ۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ موہنتی کی آخری رسومات پوری کے سوارگدوار میں ہوں گی۔ کئی سیاسی رہنما اور خیر خواہ آج صبح آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کرنے ہاسپٹل پہنچے ۔