اویسی کی جال میں مسلمان پھنسنے سے بچیں‘ بی جے پی سے لیتے ہیں پیسہ۔ ممتابنرجی

,

   

مغربی بنگال کی چیف منسٹر اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے اسد الدین اویسی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ اقلیتوں کو ان سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

نیوز ٹریک ہندی پر شائع خبر کے مطابق‘ دراصل مغربی بنگال میں اسدالدین اویسی کی پارٹی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے۔

اس کو لے کر ممتا بنرجی نے پیر کو یہا ں پارٹی کارکنوں سے کہاکہ ایک سیاسی جماعت ہے۔

ممتا نے آگے کہاکہ ”جس طرح ہندو ؤں میں کچھ شدت پسند ہیں‘ اسی طرح یہ لوگ اقلیتوں میں شدت پسند ہیں۔ یہ لوگ بی جے پی سے پیسے لیتے ہیں۔ یہ یہاں نہیں رہتے۔

یہ حیدرآباد میں رہتے ہیں۔ وہ یہاں ائیں گے اور کہیں گے میں آپ کو تحفظ فراہم کروں گا۔میری اقلیتوں بھائی بہنوں سے اپیل ہے کہ مہربانی کرکے ان کی جال میں نہ پھنسیں۔

افسوس یہ ہے کہ حال ہی میں اے ائی ایم ائی نے پوسٹر اب مغربی بنگال کے کوچا بہار میں بھی دیکھائی دئے گئے ہیں‘ جس میں اسد الدین اویسی کی ایک بڑی تصویر دیکھائی دے رہی ہے‘ ان پوسٹروں کے نیچے لکھا ہے’انتظار اب ختم‘ مشن مغربی بنگال‘۔

اس سے یہ توصاف ہوگیا ہے کہ اویسی کی پارٹی بنگال کی زمین پر اپنے پیر رکھنے جارہی ہے۔

اسی کے ساتھ اب اے ائی ایم ائی ایم اپنی پارٹی سے لوگو ں کو جوڑنے کاکام کرے گی اور اسی بات کا ڈر سے اب لگتا ہے کہ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی اپنی پارٹی کے لیڈران‘ کارکنوں کو چوکنا کررہی ہیں۔