انہوں نے مزید کہاکہ ”سانحہ کے مناسب اورتیزی کے ساتھ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے ہدایتیں دیدی گئیں ہیں“۔
بلاسور۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہاکہ اڈیشہ میں پیش ائے ٹرین حادثے جس میں 288لوگوں کی موت ہوئی ہے‘ میں خاطی پائے جانے والے کسی بھی فرد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
حادثے کے مقام کا دورہ کرنے اوربالاسور ضلع کے ایک اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کرنے کے بعد رپورٹر س سے بات کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ اپنا درد ظاہر کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں“۔
انہوں نے کہاکہ ”اس حادثے کو حکومت نے بہت سنجیدگی کے ساتھ لیاہے۔کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گااور اس حادثے میں قصور وار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی“۔
انہوں نے مزید کہاکہ ”سانحہ کے مناسب اورتیزی کے ساتھ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے ہدایتیں دیدی گئیں ہیں“۔وزیراعظم نے کہاکہ جو لوگ ہلاک ہوگئے ہیں انہیں واپس لانا ممکن نہیں ہے مگر حکومت ان کے افراد خاندان کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”زخمیوں کی مدد کے لئے تمام امکانی طبی مدد فراہم کرنے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی“۔
اس بات کااشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے لئے یہ ٹرین حادثہ ایک سبق ہے‘ انہوں نے کہاکہ حکومت مسافرین کی حفاظت پر مزید زوردیگی۔
انہوں نے اڈیشہ حکومت کے بچاؤ اور راحت کاری اپریشنس کی ستائش کی اور مقامی عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں خون کا عطیہ دینے او رزخمیو ں کی مدد کرنے کو ناقابل فراموش قراردیاہے۔یہاں پر ائیر فورس کے ایک ہیلی کاپٹر میں آمد کے بعد مودی بھاناگا میں حادثے کے مقام پر پہنچے اور راحت اور بحالی کے اپریشنس کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر ریلوے اشونی واشانوی‘ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور ریاست کے ایک رکن پارلیمنٹ موجود تھے۔ واشانوی او رڈیزاسٹر مینجمنٹ کے افسران نے وزیراعظم کو رات بھر چلانے والے بچاؤ کاموں او رحالات کی تفصیلات سے وزیراعظم کو واقف کروایا۔
اس کے علاوہ انہوں نے ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریونیو منسٹر پرمیلا ملک اور عہدیداروں کے علاوہ مقامی پولیس سے بھی بات کی۔
مقام حادثے سے انہوں نے کابینی سکریٹری راجیو گاؤبا اور مرکزی وزیر صحت مانسکھ مانڈاویا سے بات کی اور انہیں زخمیوں اوران کے افراد خاندان کے لئے تمام قسم کی مدد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اس کے بعد مودی نے اسپتال میں زیر علاج زخمیوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے تفصیلات حاصل کئے۔
وزیراعظم مودی سے بات کرنے والوں میں ایک مغربی بنگال‘ ایک جھارکھنڈ او رایک اڈیشہ کا رہنے والا شخص تھا۔ اڈیشہ سے روانگی سے قبل جمعہ کی رات کو پیش آنے والے ٹرین حادثہ سے پر نئی دہلی میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی قیادت وزیراعظم نریندر مودی نے کی تھی۔
تین ٹرین شالیمار چینائی سنٹرل کوارا منڈل ایکسپریس‘ بنگلورو ہواڑہ سوپر فاسٹ ایکسپریس اور ایک گڈس ٹرین کے آپس میں ٹکرانے کے بعد ملک ی تاریخ کے حولناک ٹرین حادثات میں سے ایک اڈیشہ ٹرین سانحہ پیش آیا تھا۔