حیدرآباد ۔ 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل آف سیول اویئیشن نے پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچرل یونیورسٹی، راجندر نگر میں ڈرون اکیڈیمی کو 10 سال کی مدت تک اگری۔ ڈرون۔ پائیلیٹ ٹریننگ دینے کیلئے ریموٹ پائلیٹ ٹریننگ آرگنائزیشن قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔
اس ٹریننگ کورس کیلئے ماروت ڈرون ٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ حیدرآباد معاون ہوگا۔زرعی یونیورسٹی میں ڈرون پائیلٹ کی ٹریننگ سے نہ صرف طلباء کو فائدہ ہوگا بلکہ زراعت سے متعلق دیگر امور میں بھی اس سے استفادہ کیا جائے گا۔