واشنگٹن: امریکی ایئرپورٹ پر ایک عجیب وغریب واقعے میں مسافر کے بیگ میں چھپے 4 فٹ لمبے سانپ کو کیمرے کی مدد سے پکڑ لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ٹمپا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک خاتون مسافر نے کیری آن بیگ میں 4 فٹ لمبے سانپ کو لے کر طیارے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔بیگ کو جب اسکریننگ سے گزارا گیا تو بیگ میں ایک مشکوک چیز کی موجوگی کا احساس ہوا جسے بڑی احتیاط سے لیپ ٹاپ وغیرہ کے ساتھ پیک کر کے رکھا گیا تھا۔عملے نے خاتون مسافر سے کیری آن بیگ کھولنے کا کہا، تلاشی کے دوران اس میں سے ایک سانپ نکل آیا۔ چار فٹ لمبے سانپ کو دیکھ کر مسافروں میں کھلبلی مچ گئی۔عملے نے سانپ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ خاتون مسافر نے بتایا کہ یہ سانپ ان کا پالتو جانور اور بے ضرر ہے۔