ایران: اسلامی اصولوں کو پامال کرنے پر 547ریسٹورینٹس کو مہر بند کردیا گیا۔

,

   

تہران: ایرانی پولیس نے 547ریسٹورینٹس اور کیفے شاپس کو اسلامی اصول کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں مہر بند کردیا۔ ایک پولیس افسر حسین رحیمی نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان ریسٹورینٹس میں موسیقی اور دیگر غیر شرعی امور انجام دئے جارہے تھے۔اسلامی اصولوں کی حفاظت کرنا پولیس کا مشن اور ان کی ذمہ داری ہے۔ پولیس چیف نے یہ بات بتائی۔ واضح رہے کہ ایران کے قانون کے مطابق یہاں شراب پر پابندی عائد ہے۔

خواتین صرف اپنا چہرہ، ہاتھ اور پیر دکھا سکتی ہیں ۔ اگر کہیں کوئی خاتون اپنا حجاب یہاں تک کہ کار میں بھی اتارتی ہیں تو شہری اس کی شکایت پولیس سے کرسکتے ہیں۔