تہران : ایران میں مزار پر حملہ کے دو مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی جبکہ دیگر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق شاہ چراغ مزار حملہ کے دیگر 3 ملزمان کو 5 سے 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایران کے شہر شیراز کے شاہ چراغ مزار میں فائرنگ سے 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ شاہ چراغ مزار میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ برس اکتوبر میں پیش آیا تھا، مزار میں حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔