تہران: ایران میں جاری احتجاج کی حمایت کرنے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھانجی کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق فریدہ مراد خانی کو نومبر میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔فریدہ مراد خانی کے وکیل محمد حسین اغاسی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’مراد خانی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرے۔محمد حسین اغاسی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی موکل (مراد خانی) کو ابتدائی طور پر 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اپیل پر اس میں کمی کی گئی۔