تہران : یکم مئی ( یو این آئی ) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ایران کا بیشتر افزودہ یورینیم اب بھی اصفہان کے جوہری مرکز میں موجود ہونے کا امکان ہے۔اپنے ایک بیان میں رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کا بیشتر افزودہ یورینیم اب بھی اصفہان کے جوہری مرکز میں موجود ہونے کا امکان ہے جبکہ نطنز اور فردو کے معائنے کی بھی ضرورت ہے۔گروسی نے مزیدکہا کہ آئی اے ای اے نے روس اور دیگر ملکوں سے ایران کے افزودہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے کے امکان پر بھی بات چیت کی لیکن یہ ایک پیچیدہ عمل ہوگا۔