حیدرآباد10مئی(یواین آئی) ایس ایل بی سی سرنگ منہدم ہونے کے واقعہ میں کئی مزدورہلاک ہوگئے تھے اس معاملے پر ماہرین کی ذیلی کمیٹی نے کہا کہ امدادی کارروائیوں کے ساتھ آئندہ تمام تعمیراتی کام جیو فزیکل معائنوں کے بعد انجام دیے جائیں۔ سرنگ کی 30 میٹر اونچائی اور 20 میٹر لمبائی پر مشتمل معائنہ مکمل کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ راک مکینکس ماہرین نے مشورہ دیا کہ خطرناک علاقہ میں موجود ملبہ و پتھروں کو ایک سمت سے نہیں بلکہ مختلف سمتوں سے بتدریج ہٹایا جائے ۔ ماہرین نے ٹی بی ایم کے ساتھ روایتی ڈرلنگ، بلاسٹنگ اور ڈی بی ایم کا مشورہ دیا ہے ۔ اجلاس میں یہ بھی رائے تھی کہ سرنگ کے اوپر شافٹ پوائنٹ کے قیام کیلئے جنگلاتی علاقہ کی وجہ سے مرکز کی اجازت ممکنہ طور پر نہ مل سکے ۔