ایس پی لیڈر نے بی جے پی کے لئے علی گڑھ کا تالا‘ یوگی ادتیہ ناتھ کے لئے ہوائی جہاز ٹکٹ کیاروانہ

,

   

دو دن قبل سنگھ نے ایک ہوائی جہاز ٹکٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیاتھا جو انہوں نے یوگی ادتیہ ناتھ کے لئے محفوظ کرایاہے۔
لکھنو۔پہلے انہوں نے اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے لئے11مارچ کا ایک ہوائی جہاز ٹکٹ گورکھپور کے لئے محفوظ کرایا اور اب انہوں نے لکھنو میں بی جے پی ہیڈکوارٹر سواتنترا دیو سنگھ کے لئے علی گڑھ کے قفل کا آرڈر دیاہے۔

سماج وادی پارٹی کے ترجمان ائی پی سنگھ کا ماننا ہے کہ اس کم کوشش سے زیادہ سے زیادہ مقبولیت ملے گی۔

بی جے پی کے چار اراکین اسمبلی بشمول منسٹر سوامی پرساد موریہ کے منگل کے روز دئے گئے استعفیٰ کے ائی پی سنگھ نے ایک قفل کا آرڈر دیا ہے تاکہ وہ بی جے پی دفتر کے لئے دیاجائے کیونکہ 10مارچ کے بعد بی جے پی کے قائدین اس دفتر کو مقفل کرکے اپنے اپنے گھر لوٹ جائیں گے‘ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی اسی روز مقرر ہے۔

دو دن قبل سنگھ نے ایک ہوائی جہاز ٹکٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیاتھا جو انہوں نے یوگی ادتیہ ناتھ کے لئے محفوظ کرایاہے

۔انہوں نے رپورٹرس کو بتایاکہ”میں نے جذبہ خیر سگالی سے یہ کام کیاہے۔

یوگی ادتیہ ناتھ پانچ سالوں تک چیف منسٹر رہے ہیں اور وہ اپنے آبائی علاقے کے سفر کے لئے ایک ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے حقدار بھی ہیں“۔اتفاق سے اکھیلیش یادو کی ستائش کرنے پر ائی پی سنگھ 2019میں نکالی جانے سے قبل بی جے پی تھے۔

اب و ہ سماج وادی پارٹی میں ہیں اور بی جے پی پر کھل کر تنقید کرنے والوں میں ان کاشمار ہے۔