واشنگٹن : صدر امریکہ جوبائیڈن نے ایشیائی امریکیوں کے خلاف تشدد برپا کرنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے وائیٹ ہاؤز کی جانب سے ایشیائی امریکیوں کے تحفظ کا تیقن دیا۔ صدر امریکہ نے کہا کہ ہم ایشیائی امریکی شہریوں کے خلاف بڑھتے تشدد پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ ڈپارٹمنٹ آف جسٹس مخالف ایشیائی کرائم سے نمٹے گا۔ تشدد کا شکار ہونے والے ایشیائی امریکیوں کیلئے 49.5 ملین امریکی ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ میرا نظم و نسق ایسے حالات کا خاموشی سے مشاہدہ نہیں کرے گا بلکہ فوری کارروائی کی جائے گی۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری نے کہا کہ ایشیائی افراد کے تحفظ کیلئے تعمیری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ واضح رہیکہ سابق صدر ٹرمپ کے دورمیں ایشیائی باشندوں پر نفرت انگیز حملے ہوتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ بائیڈن نظم و نسق میں بھی جاری ہے۔