ایشین گیمس میں گولڈ میڈلس کا حصول

   

تلنگانہ کی تیر انداز کا ایرپورٹ پر شاندار خیر مقدم
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : شمس آباد ایرپورٹ میں تیر انداز چکیتا تینپرتھی کا تلنگانہ اسپورٹس اتھاریٹی کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ۔ جاپان میں منعقدہ ایشین گیمس میں تلنگانہ ریاست کی نمائندگی کرنے والی چکیتا تینپرتھی نے دوگولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے ہندوستان اور ریاست تلنگانہ کا نام روشن کیا ۔ ایم ایل سی بالموری وینکٹ نے بھی ایرپورٹ پہنچ کر چکیتا کا شاندار استقبال کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چکیتا نے گزشتہ میں بھی ریاست کی نمائندگی کرتے ہوئے میڈلس حاصل کئے اور چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے چکیتا کے لیے حکومت سے انہیں انعام دینے کی اپیل کی جائے گی ۔۔ ش a/b