ایمریٹس‘ اتحاد نے ہندوستان سے پروازوں پرعائد امتناع میں توسیع کی ہے

,

   

ایمریٹس نے 7اگست تک پروازوں پر امتناع میں توسیع کی ہے وہیں اتحاد ائیر ویز نے ’اگلی نوٹس‘ تک امتناع میں توسیع کردی ہے۔
ابوظہبی۔متحدہ عرب امارات(یو اے ای)نژاد مسافر بردار ایمریٹس ائرلائنس نے اعلان کیاہے کہ ہندوستان سے اور دیگر تین ممالک سے آنے والے مسافرپروازوں پر 7اگست تک امتناع میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

چہارشنبہ کے روز ایمریٹس نے ہندوستان‘ پاکستان’بنگلہ دیش اور سری لنکا سے یواے ای آنے والے پروازوں پر امتناع میں کویڈ 19وباء کے پیش نظر توسیع کردی ہے۔ جولائی26کے روز مذکورہ کمپنی نے 31جولائی تک پروازوں کے خدمات کی عدم دستیابی کا اعلان کیاتھا۔

ایمریٹس نے یہ بھی کہا ہے کہ ہندوستان‘ پاکستان‘ بنگلہ دیش سے پچھلے 14دنوں میں ہوکر آنے والے مسافرین کو بھی کسی دوسرے مقام سے یو اے ای کا سفر کرنے کی منظوری نہیں ہوگی۔

ایمریٹس کا بیان ہے کہ ”کویڈ 19پابندیوں کی وجہہ سے آپ کی اگرفلائٹ منسوخ ہوگئی ہے یا راستہ کو بند کردینے کی وجہہ سے کوئی اثر پڑا ہے تو فوری طور پر دوبارہ بکنگ کے لئے ہم آپ کو کال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ صرف اپنا ایمریٹس کا ٹکٹ پکڑیں اور جب فلائٹس دوبارہ بحال ہوجائیں گے‘ آپ سے رابطے میں رہیں یاآپ کے بکنگ افس سے ربط کریں تاکہ نئے ٹروایل پلان بنایاجاسکے“۔

مذکورہ ائیر لائنس نے یہ بھی کہا ہے کہ یو اے ای نیشنلس‘ یو اے ای گولڈن ویزا ہولڈرس‘ اور سفارتی مشنس کے اراکین جنھوں نے کویڈ19پروٹوکالس کی تعمیل کی ہے وہ اس سفری امتناع سے مستثنیٰ رہیں گے۔


اتحاد نے اگلی نوٹس تک ہندوستان سے پروازوں پر روک لگادی ہے
ایمریٹس کے بعد ایک وا رمشرقی وسطی کے ائیر لائنس اتحاد ائیر ویز نے اعلان کیاکہ وہ اگلی نوٹس تک ہندوستان سے آنے والی پروازوں پر روک لگادی ہے۔ جولائی26کے روز مذکورہ کمپنی نے اعلان کیاتھا کہ فلائٹ خدمات 2اگست تک دستیاب نہیں رہیں گے۔