حیدرآباد۔/2 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے گورنمنٹ، پرائیویٹ اور میناریٹی میڈیکل کالجس میں اے زمرہ کی ایم بی بی ایس نشستوں پر داخلے کیلئے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائینس نے سیٹ الاٹمنٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ کالجس میں فیس داخل کرنے اور رپورٹ کرنے کی آخری تاریخ 8 نومبر مقرر کی ہے، اس کے بعد دوسرے مرحلے کی کونسلنگ ہوگی۔ پہلے مرحلہ میں ہر کالج میں کئی نشستیں مخلوعہ رکھی گئی۔ ان مخلوعہ نشستوں کو مرحلہ وار پُر کیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں مسلم میناریٹی امیدواروں کو نیٹ کے مارکس 451 پر داخلہ ہونے دوسرے اور فائنل مرحلے کے بعد کٹ آف کو دیکھا جاسکتا ہے۔ مسلم میناریٹی طلبہ جنہیں داخلہ نہ ملا ہو وہ انتظار کریں ۔ دوسرے مرحلہ، فائنل مرحلہ تک دیکھیں امکان ہے کہ 415 تا425 کے درمیان تک داخلہ مل سکتا ہے۔دفتر ’ سیاست‘ کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر ایم اے حمید سے شام کے وقت رہنمائی حاصل کریں۔