ایک شخص نے بیوی کا سر کاٹ کر مبینہ معشوق کے دروازہ پر رکھ دیا

,

   

حیدرآباد۔ایک دل دہلادینے والے واقعہ میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کا سرقلم کرنے کے بعد کٹا ہوا سر مبینہ معشوق کے گھر کے دروازے پر رکھ دیا۔

چونکا دینے والا یہ واقعہ چہارشنبہ کی رات سنگاریڈی ضلع میں پیش آیاہے۔

پولیس کے بموجب اننت ساگر گاؤں میں جرو سائیلو نے اپنی بیوی 35سالہ امشما کا کلہاڑی سے سرقلم کردیا۔

پھر اس نے کٹا ہوا سر موٹرسیکل پر رکھ پانچ کیلو میٹر دورنارائن کھیڑ لے گیااور اس شخص کے دوروازے کے سامنے رکھ دیاجس کے متعلق اس کو شبہ تھا کہ اس شخص کا اس کی متوفی بیوی کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے۔

نارائن کھیڑ پولیس انسپکٹر رویندر ریڈینے کہاکہ سائیلو کو شبہ تھا کہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ اس کی بیوی کا ناجائز تعلقات ہیں۔ اس کے لئے ائے دن دنوں میں جھگڑا ہوتا تھا۔

چہارشنبہ کے روز اس مسلئے کو لے کر دونوں کے درمیان میں خوب بحث ہوئی‘ سائیلو نے کلہاڑی اٹھائی اور اپنی بیوی پر حملہ کردیا۔

دھڑ سے سر الگ کیا۔پولیس افیسر نے کہاکہ سائیلو نے بے جان جسم کوگھر کے قریب کی جھاڑیوں میں پھینک دیا اور کٹا ہوا سرلے نارائن کھیڑ کی طرف چلا گیا۔

بعدازاں ملزم پولیس پہنچ کر خودسپردگی اختیار کرلی