ایک شخص کی ایک منڈپ میں تین خواتین سے شادی

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ایک شخص نے 15 سال تک لیونگ ریلیشن میں رہنے والی تین خواتین سے ایک ہی منڈپ میں بچوں اور گاوں والوں کے سامنے ایک ہی قت میں شادی رچائی ۔ جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے کے مطابق علی راج پور کا 42 سالہ سمرد موریہ 15 سال سے تین خواتین سے لیونگ ریلیشن شپ میں تھا اور اس کے 6 بچے بھی ہیں ۔ گاوں والوں نے روایت کے مطابق شادی کرنے تک سمرد موریہ کو گاوں کے کسی بھی تقریب میں مدعو نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر قبائلی شخص نے روایتی انداز میں تین خواتین کے ساتھ ایک ہی منڈپ میں ایک ہی وقت نان بائی ، میلہ اور ساکری سے شادی کرلی ۔ اس شادی میں گاوں والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔ ن