ایک منٹ میں 31 قمیضیں تہہ کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

   

آئیڈاہو: امریکہ میں ایک شخص نے 1 منٹ میں 31 قمیضیں تہہ کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش جو اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 250 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، نے 31 قمیضیں تہہ کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 23 قمیضوں کو تہہ کر کے بنایا گیا تھا۔ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریکارڈ بنانے کے لیے مختلف طریقوں کو آزمایا تاکہ تیزی سے قمیضوں کو تہہ کیا جاسکے۔ڈیوڈ رش نے اس سے قبل کم وقت میں پانچ قمیضیں ہینگر میں ٹانگنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔