ایگا سویٹیک طویل ترین مقابلے کے بعد سیمی فائنل میں داخل

   

میلبورن ۔سابق فرنچ اوپن چمپیئن پولینڈ کی ایگا سویٹیک نے چہارشنبہ کو یہاں پہلی بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے تین گھنٹے کے میراتھن مقابلے میں اسٹونین کائیا کنیپی کو شکست دی۔ کنیپی کو ایک سیٹ اور ایک وقفے سے پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر7 سیڈ سویٹیک نے آسٹریلین اوپن کے اس ایڈیشن کا اب تک کا دوسرا طویل ترین ویمنز سنگلز میچ 4-6، 7-6(2) 6-3 سے جیت لیا۔ تین گھنٹے ایک منٹ کی جیت 20 سالہ سوئیٹیک کے گرانڈ سلام میں کیریئر کا اب تک کا سب سے طویل میچ ہے جس نے دو سال قبل آسٹریلیا میں تیسرے راؤنڈ میں اسٹونین اینیٹ کونٹاویٹ سیدو گھنٹے 42 منٹ میں 6-7(4)، 7-5، 7-5 کی شکست کو پیچھے چھوڑدیا۔