اے پی:وجئے واڑہ میں سرکاری اساتذہ کااحتجاج

   

حیدرآباد 9 جنوری (یو این آئی) ہرماہ کی پہلی تاریخ کو تنخواہ اداکرنے اور زیرالتوابقایہ جات اداکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے وجئے واڑہ میں سرکاری اساتذہ نے احتجاج کیا۔اساتذہ یونینوں نے اس احتجاج کی اپیل کی تھی۔ احتجاج سے کشیدگی پھیل گئی کیونکہ پولیس و احتجاجیوں میں بحث و تکرار ہوگئی ۔پولیس نے ان کے جذبات کوسرد کرنے کی کوشش کی۔بعد ازاں اساتذہ کوگرفتارکرلیاگیا۔یہ اساتذہ مختلف مقامات پر احتجاج کیلئے پہنچے تھے ۔یونائیٹیڈ ٹیچرس فورم اور دیگر تنظیموں سے وابستہ اساتذہ نے حکومت کے خلاف برہمی کااظہارکیا ۔