بابری مسجد کیس کی سنوائی کررہے جج کی معیاد میں کی گئی توسیع

,

   

فیض آباد۔شہادت بابری مسجد معاملے کی سنوائی کررہے خصوصی جج نے سپریم کورٹ سے چھ ماہ کا مزید وقت مانگا ہے۔دراصل اس معاملے کی سنوائی کررہے فاضل جج ستمبرمیں ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔

ایسے میں سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت سے خصوصی جج کی معیادکو آگے بڑھانے کا راستہ نکالنے کے لئے کہا ہے۔

انڈیا ٹی وی نیوز ڈاٹ کام کے مطابق بابری مسجد انہدام معاملہ کی سنوائی کررہے خصوصی جج نے پیر کے روز سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ معاملے کی سنوائی پوری کرنے کے لئے انہیں کچھ مہینوں کا وقت چاہئے۔

اس معاملے میں بی جے پی کے سینئر قائدین لال کرشنا اڈوانی‘ مرلی منوہر جوشی اور دیگر کئی لوگ ملوث ہیں۔خصوصی جج نے مئی میں لکھی چٹھی میں عدالت عظمی کو جانکاری دی تھی کہ وہ 30ستمبر2019ریٹائرڈ ہونے والے ہیں۔

پیر کے روز معاملہ جسٹس آر ایف نریمن کی بنچ کے پاس نوائی کے لئے آیا۔

بنچ نے اترپردیش حکومت سے کہاکہ وہ اس ہائی پروفایل معاملے می فیصلہ آنے تک خصوص جج کی معیاد بڑھنے کے طریقے کے بارے میں 19جولائی تک جواب داخل کریں۔

عدالت عظمی نے 19اپریل2017معاملے پر یومیہ اساس پر سنوائی کرنے کا حکم دیاتھا۔