دبئی۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جاری کردہ آئی سی سی کی تازہ ترین ٹسٹ رینکنگ میں کیریئر کا بہترین دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے جبکہ ہندوستانی اسپنرز کلدیپ یادیو اور اکشر پٹیل نے بھی بولرز کے زمرے میں اپنی اپنی درجہ بندی میں چھلانگ لگا دی ہے۔ بابر نے کراچی میں انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) سیریز کے آخری ٹسٹ میں دو نصف سنچریاں (78 اور 54) اسکور کیں، لیکن پاکستان کو اپنے گھر پر 3-0 سے سیریز میں شکست ہوئی۔ ان اننگز کی بدولت بابر نے اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑ دیا، اسمتھ نے برسبین میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کم اسکور والے میچ میں 36 اور چھ رنز بنائے۔ پاکستان کے کپتان بابر، جو ونڈے میں پہلے اور ٹی ٹوئنٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں، ٹسٹ رینکنگ میں مارنس لیبشگن سے 61 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ آسٹریلیا کے بیٹر ٹریوس ہیڈ، جن کا پہلی اننگز کا اسکور 92 برسبین ٹسٹ میں سب سے زیادہ تھا، اپنے کیریئر میں پہلی بار 800 ریٹنگ پوائنٹ کے نشان کو عبور کرتے ہوئے کیریئر کے بہترین چوتھے مقام پر پہنچنے کے لیے تین مقامات کی چھلانگ لگائی ہے ۔ تازہ ترین ہفتہ وار اپ ڈیٹ میں جس میں بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان چٹگرام میں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی سی سیریز کے پہلے ٹسٹ میں کارکردگی کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے، چیتیشور پجارا کی 90 اور 102 ناٹ آؤٹ کی اننگز نے انہیں 10 مقامات کی ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے جبکہ شریاس آئر11 درجے ترقی سے 26 ویں اور شبمن گل 10 درجے ترقی 54 ویں نمبر پر بھی میچ میں کچھ عمدہ کارکردگی کے بعد فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس (23 ویں نمبر پر)، جنوبی افریقہ کے ٹیمبا باوما (8 درجے اوپر سے 24 ویں نمبر پر) اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن (4 درجے اوپر 37 ویں) فہرست میں آگے بڑھنے والوں میں شامل ہیں ۔انگلینڈ کے ہیری بروک پاکستان میں تینوں ٹسٹ میچوں میں سنچریاں بنانے کے بعد پہلی بار ٹاپ 50 میں شامل ہیں۔ بولروں کی درجہ بندی میں، جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولرکگیسو ربادا نے گابا میں ہر اننگز میں چار وکٹیں لینے کے بعد چار درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ربادا جو پہلے نمبر ایک بولر تھے، اس سال اگست میں جدول پر نیچے کھسکنے سے پہلے تیسرے نمبر پر تھے۔ ہندوستانی اسپنرز کلدیپ یادو اور اکشر پٹیل نے چٹگرام ٹسٹ جیتنے میں مدد کے بعد تیزی سے ترقی کی ہے۔ یادیو کے پلیئر آف دی میچ کی کوشش نے 113 رن پر آٹھ کے عوض 19 مقامات کی ترقی سے 49 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے جبکہ پٹیل کے میچ میں پانچ وکٹوں کی وجہ سے وہ 10 مقامات کی چھلانگ لگا کر کیریئر کی بہترین 18 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔