بالی ووڈ کے اداکار نے دکھائی اداکاری مایاوتی پرلگایا الزام، الیکشن جیتنے میں وزیر اعظم مودی کی مدد کر رہی ہیں مایاوتی

,

   

عام انتخابات 2019 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کانگریس نے اپنی اسٹار پرچارک اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو وارانسی سے امیدوار نہیں بنایا۔ حالانکہ آخر تک یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ کانگریس پرینکا گاندھی کو نریندر مودی کے خلاف اپنا امیدوار بنا سکتی ہے اور پرینکا مودی کو کڑی ٹکر دے سکتی ہیں۔ تاہم، ان تمام قیاس آرائیوں پر لگام لگاتے ہوئے کانگریس نے وارانسی سے ایک مرتبہ پھر اجئے رائے کو اپنا امیدوار بنایا ہے جو 2014 کے الیکشن میں تیسرے نمبر پر تھے۔

کانگریس کے اس فیصلہ پر سوشل میڈیا پر خوب ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ اسی کڑی میں بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر کمال خان( کمال آر خان) نے بھی ایک ٹویٹ کیا ہے۔ اپنے اس ٹویٹ میں کمال خان نے کانگریس کے اس فیصلہ کو درست ٹھہرایا ہے جبکہ بی ایس پی صدر مایاوتی پر وزیر اعظم مودی کی مدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔ کمال خان کا یہ ٹویٹ اب سرخیاں بٹور رہا ہے۔

کمال خان نے لکھا’’ اگر مایاوتی اور اکھلیش یادو گٹھ بندھن کے امیدوار کو وارانسی سے ہٹانا نہیں چاہتے تھے تو پرینکا گاندھی کو الیکشن نہیں لڑنا چاہئے۔ یہ کانگریس کا صحیح فیصلہ ہے۔ اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مایاوتی الیکشن جیتنے میں مودی کی مدد کر رہی ہیں۔ سیاست میں سب کچھ ممکن ہے‘‘۔

کمال خان نے اس طرح مایاوتی اور اکھلیش یادو دونوں پر نشانہ سادھا ہے۔ تو وہیں، کانگریس کے فیصلہ کو درست ٹھہرایا ہے۔کمال خان کا یہ ٹویٹ خوب وائرل ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کمال خان ان دنوں لوک سبھا الیکشن پر بڑی بے باکی سے اپنی رائے رکھ رہے ہیں۔

https://twitter.com/kamaalrkhan/status/1121778990367166465