سرینگر: منشیات کی بیخ کنی کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک بد نام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں کے ہیر پورہ پولیس تھانے کی ایک ٹیم نے مغل روڈ پر ایک ناکے کے دوران ایک آلٹو گاڑی سے 180 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا اور سات ہزار چھ سو روپیے نقدی ضبط کئے۔ انہوں نے گاڑی کے مالک کی شناخت ظہور احمد گنائی ولد عبدالرحمان گنائی ساکن ہیرپورہ کے بطور کی۔بیان میں کہا گیا کہ بر آمد شدہ منشیات کو سیل کر دیا گیا اور ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔