برطانوی وزیر خارجہ کی جئے شنکر سے ملاقات

   

نئی دہلی : برطانیہ کے وزیر خارجہ لیزٹروس نے آج وزیر خارجہ ایس جئے شنکر سے ملاقات کی اور مختلف باہمی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات کے بعد برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین جنگ سے یہ بات واضح ہوگئی کہ ہم خیال ممالک کو مل کر کام کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات اس وقت بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت غیرمحفوظ دنیا میں ہیں ۔