لندن : برطانوی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ مل کر زیر زمین معدنیات کے حوالے سے دو طرفہ تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔برطانیہ کو اس فیصلے کی وجہ سے استعمال میں آنے والی معدنیات کوئلہ وغیرہ کے لیے کسی ایک ہی ذریعہ یا ملک پر انحصار سے نجات مل جائے گی۔برطانیہ کے’ بزنس انرجی اینڈ انڈسٹریل سٹریٹیجی ڈیپارٹمنٹ ‘ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اشتراک کے فیصلے سے معدنی شعبے میں سعودی سرمایہ کاری کا بھی امکان بڑھ گیا ہے۔