واشنگٹن۔ 10 جون (ایجنسیز) سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک باہمت شخص نے دنیا کو حیران کر دینے والا کارنامہ انجام دے دیا۔ پاور لفٹر ایلیس مییر نے برف میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ کارنامہ صرف سوئمنگ شارٹس پہن کر سرانجام دیا!بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلیس مییر نے 2 گھنٹے اور 7 سیکنڈز تک برف میں دبے رہ کر سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویلرجان رومانووسکی نامی شخص کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں 1 گھنٹہ 45 منٹ اور 2 سیکنڈز تک برف میں رہ کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ایلیس نے اپنے جسم کے زیادہ سے زیادہ حصے کو برف میں دفن کیا، جس سے ثابت ہوا کہ وہ نہ صرف جسمانی طور پر مضبوط ہیں بلکہ ان کی ذہنی برداشت بھی قابلِ تعریف ہے۔ یہ ریکارڈ نہ صرف جسمانی صلاحیت کا مظہر ہے بلکہ انسانی حوصلے کی بھی اعلیٰ مثال ہے۔اس حیرت انگیز مظاہرے کے دوران ایلیس مکمل طور پر پرسکون نظر آئے اور ان کے چہرے پر اعتماد اور عزم جھلک رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ “میں چاہتا تھا کہ دنیا کو دکھاؤں کہ انسان اپنی حدوں کو عبور کر سکتا ہے۔’’یہ کارنامہ نہ صرف سوئٹزرلینڈ بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک متاثرکن مثال بن گیا ہے۔