حیدرآباد ۔ 25 جولائی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے ملک بھر کے طلبہ اور نوجوانوں کی متحدہ جدوجہد کی عظیم فتح قرار دیا ہے۔ آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ محض ایک فرد کا استعفیٰ نہیں ہے بلکہ ایک ایسا تاریخی موقع ہے جب متکبرانا سیاست کو طلبہ اور نوجوانوں کی اجتماعی طاقت کے سامنے جھکنا پڑا ہے۔ ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے زور دیکر کہا کہ مرکزی بی جے پی حکومت کے اقتدار سے بیدخل ہونے کا یہ پہلا قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر طلبہ تحریک اپوزیشن کی مسلسل جدوجہد اور سخت موقف کی وجہ سے مرکزی حکومت دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ طلب کرنے کیلئے مجبور ہوئی ہے اور اس دباؤ میں قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی اور کانگریس پارٹی کا بھی اہم رول رہا ہے۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ یونیورسٹیوں پر پابندیاں عائد کرنے طلبہ نے پرامن احتجاج کو روکنے اور ان کے جمہوری حقوق کو پامال کرنے کی کوششوں کا بالآخر یہی انجام ہونا تھا اور اس فیصلے نے جمہوریت میں طلبہ کی آواز کو دبانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ اس ملک گیر تحریک نے ثابت کردیا ہیکہ اگر حکمران نوجوانوں اور طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کریں گے تو ملک کا نوجوان خاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ متحد ہوکر اس کا سخت جواب دے گا۔ پونم پربھاکر نے اس تاریخی تحریک میں شامل تمام طلبہ، نوجوانوں، تنظیموں اور جمہوری قوتوں کو مبارکباد پیش کی اور اعادہ کیا کہ کانگریس پارٹی جمہوری اور اقدار اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے عوام کے ساتھ مل کر آئندہ بھی تمام عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مضبوط جدوجہد جاری رکھے گی۔2/a/b