برقی شعبہ کو 81 ہزار 514 کروڑ کا مقروض بنادیا گیا : ڈپٹی چیف منسٹر

   

علحدہ تلنگانہ کی تشکیل پر برقی بقایہ جات 7 ہزار 250 کروڑ تھے اب 59.580 کروڑ ہوگئے
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ڈپٹی چیف منسٹر ملو بٹی وکرامارک نے کہا کہ برقی خریدی کے نام پر بھاری قرض حاصل کیا گیا ہے ۔ فی الحال برقی خریدی کے تحت 59.580 کروڑ روپئے بقایا جات ہیں ۔ محکمہ برقی کو قرضوں میں غرق کردینے کا سابق بی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے آج بھدرا دری پاور پلانٹ کا معائنہ کیا اور برقی صورتحال پر عہدیداروں کا جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ فاضل بجٹ کے ساتھ قائم تلنگانہ ریاست کو بی آر ایس حکومت نے تمام شعبوں کو مقروض بنادیا ہے ۔ 10 سال میں 81 ہزار 514 کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا گیا ہے ۔ ڈسکام کو 28 ہزار کروڑ روپئے بقایا جات ہیں ۔ بی آر ایس سے ہی برقی ممکن کا نعرہ دیتے ہوئے بی آر ایس نے برقی شعبہ کا دیوالیہ نکال دیا ہے ۔ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر محکمہ برقی کے صرف 7 ہزار 250 کروڑ روپئے کے بقایا جات تھے ۔ سابق حکومت نے یدادری پاور پراجکٹ کو 50 ہزار کروڑ روپئے کا مقروض بنادیا گیا ۔ حقائق پر مشتمل تفصیلات کے ساتھ اسمبلی میں وائیٹ پیپر جاری کیا گیا ۔ بی آر ایس حکومت نے جو قرض حاصل کئے اس سے نمٹنے اور نئی حکمت عملی تیار کرنے کام کیا جارہا ہے ۔ بی ٹی پی ایس کی تعمیر میں کئی مسائل ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ ماہرین کی رائے حاصل کرکے ماحولیات کا تحفظ کرنے سوپر کریٹیکل ٹکنالوجی سے پور استفادہ کیا جائے گا ۔۔ 2