حیدرآباد: 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر مشرف فاروقی نے اسمبلی حلقہ جات کی سطح پر انچارج ڈائرکٹرس اور چیف انجینئرس کا تقرر کیا ہے تاکہ برقی سربراہی سے متعلق شکایات کی فوری یکسوئی کی جاسکے۔ مقامی ارکان اسمبلی کے ساتھ بہتر تال میل کے ذریعہ برقی سربراہی کو بہتر بنانے کے مقصد سے اسمبلی حلقہ جات کی سطح پر عہدیداروں کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ انچارج ڈائرکٹر اور چیف انجینئرس کے طور پر کے نندکمار چیف انجینئر پراجکٹس کو سنگاریڈی، میدک اور سدی پیٹ کے 11 اسمبلی حلقہ جات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ این نرسمہلو چیف انجینئر اینڈ انچارج ڈائرکٹر آپریشنس کو نلگنڈہ، سوریا پیٹ اور بھونگیر اضلاع کے 12 اسمبلی حلقہ جات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کے راملو چیف انجینئر کو محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، گدوال اور نارائن پیٹ اضلاع کے 11 اسمبلی حلقہ جات کا انچارج مقرر کیا گیا۔ یو بالا سوامی چیف انجینئر کو رنگاریڈی اور وقارآباد اضلاع کے 12 اسمبلی حلقہ جات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ڈاکٹر رنگاناتھ رائے چیف انجینئر کو حیدرآباد کے اسمبلی حلقہ جات ملک پیٹ، نامپلی، کاروان، گوشہ محل، چارمینار، چندرائن گٹہ، یاقوت پورہ اور بہادر پورہ اسمبلی حلقہ جات کا انچارج مقرر کیا گیا۔ کے نرسمہا سوامی چیف انجینئر کمرشیل کو حیدرآباد اور ملکاجگری کے 12 اسمبلی حلقہ جات کی ذمہ داری دی گئی جن میں سکندرآباد، کنٹونمنٹ، مشیرآباد، عنبرپیٹ، خیریت آباد، جوبلی ہلز، صنعت نگر، میڑچل، ملکارجگری، قطب اللہ پور، کوکٹ پلی اور اوپل شامل ہیں۔1