بزم کشور کی عید ملاپ تقریب عظمت اللہ حسینی، طارق انصاری اور دوسروں کی شرکت

   

حیدرآباد۔/21 اپریل، ( راست) بزم کشور کے زیر اہتمام اے سی گارڈز میں صوفی سلطان شطاری کی قیامگاہ پر عید ملاپ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ عظمت اللہ حسینی، صدرنشین اقلیتی کمیشن طارق انصاری، ڈائرکٹر دائرۃ المعارف و سی ای ڈی ایم پروفیسر ایس اے شکور، مولانا مظفر علی صوفی اور انصار احمد حال مقیم امریکہ نے شرکت کی۔ صوفی سلطان شطاری نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ عید ملاپ حیدرآبادی تہذیب اور روایات کا حصہ ہے۔ عظمت اللہ حسینی نے وقف بورڈ میں بے داغ خدمات انجام دینے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی شفافیت کے ساتھ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر مشاعرہ منعقد ہوا جس میں صوفی سلطان شطاری، ڈاکٹر فاروق شکیل، سردار سلیم، طیب پاشاہ قادری، سمیع اللہ حسینی سمیع، ڈاکٹر انجنی کمار گوئل، جہانگیر احساس، سہیل عظیم، وحید پاشاہ قادری، ڈاکٹر امعین امر بمبو اور لطیف الدین لطیف نے کلام پیش کیا۔