بعض لوگ فہرست سے نام غائب ہونے کی وجہ ووٹ کا استعمال نہیں کرپائے

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں 61.16 فیصد رائے دہی ہونے کے باوجود کئی رائے دہندے ان کے ووٹ کا استعمال نہیں کرپائے کیوں کہ ان کے نام فہرست رائے دہندگان سے غائب تھے ۔ ان رائے دہندوں نے جن کے نام فہرست میں نہیں تھے یا حذف کردئیے گئے تھے ، اس سلسلہ میں عہدیداروں سے شکایت کی بالخصوص سکندرآباد کنٹونمنٹ ، ملکاجگیری اور یادادری ، بھونگیر حلقوں میں ۔ تمام حلقہ جات میں ایک خصوصی مہم چلاتے رائے دہندوں کو یہ پھر سے فہرست میں ان کے ناموں کو شامل کروانے کا موقع دیا گیا اور انہیں نئے ای پی آئی سی کارڈس فراہم کئے گئے پھر بھی بعض رائے دہندوں کے نام فہرست میں نہیں پائے گئے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملکاجگیری کے بعض ووٹرس کے نام دو مختلف پولنگ اسٹیشنس میں پائے گئے ۔۔