حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز) : رنگاریڈی ضلع انتظامیہ نے بلٹ ٹرین پراجکٹ کے لیے شمس آباد منڈل کے موضع بہادر گوڑہ میں 796.28 ایکر اراضی حاصل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔ یہ انٹگریٹیڈ موبلٹی ہب کے نام سے شمس آباد ایرپورٹ کے قریب بہادر گوڑہ میں 796.28 ایکڑ اراضی حاصل کرے گا اور اس نے حال ہی میں اس سلسلے میں ابتدائی اطلاع جاری کی ہے ۔ اس علاقے کا انتخاب حیدرآباد ، ممبئی ، حیدرآباد ، بنگلور ، حیدرآباد ۔ چینائی کے درمیان امراوتی کوریڈورز کے ذریعے بلٹ ٹرینوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے اور بہادر گوڑہ سے ان کے آپریشن کو چلانے کے لیے کیا گیا ہے ۔ ریونیو عہدیداروں نے شمس آباد ۔ تکو گوڑہ آوٹر سرویس روڈ کے قریب بہادر گوڑہ میں 750 ایکڑ سرکاری اراضی اور 46.28 ایکڑ پٹہ اراضی حاصل کرنے کی کوشش شروع کی ہیں ۔ فروری 2026 میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے ہندوستان میں سات تیز رفتار ریلوے کوریڈورس کا اعلان کیا ۔ جس میں حیدرآباد ۔ پونے ، حیدرآباد ۔ چینائی اور حیدرآباد ۔ بنگلور کو جوڑنے والے ہائی اسپیڈ بلٹ ٹرین کوریڈورس شامل ہیں ۔۔ ش m/b