بنڈی سنجے کا چیف منسٹر کو کھلا مکتوب، آبپاشی پراجکٹس پر مباحث کا چیلنج

   

گدوال میں پدیاترا ضلع کھمم میں مزدور سنگھ صدر کی موت کیلئے وزیر ٹرانسپورٹ کو ذمہ دار قرار دیا

حیدرآباد 16 اپریل (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے نے چیف منسٹر کو کھلا مکتوب روانہ کرتے ہوئے آبپاشی پراجکٹس پر مباحث کے لئے محبوب نگر پہونچنے کا چیلنج کیا۔ ضلع کھمم میں مزدور سنگھ کے صدر سائی گنیش کی موت کے لئے ریاستی وزیر پی اجئے کما کو ذمہ دار قرار دیا۔ بنڈی سنجے متحدہ ضلع محبوب نگر میں اپنی دوسرے مرحلہ کی پدیاترا کررہے ہیں۔ انھوں نے چیف منسٹر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہاکہ دریائے کرشنا اور گوداوری کے پانی سے تلنگانہ کو جو ناانصافی ہوئی ہے اس کے لئے چیف منسٹر کے سی آر ذمہ دار ہیں۔ انھوں نے کہاکہ رائلسیما لفٹ اریگیشن پراجکٹ کو رکوانے میں چیف منسٹر تلنگانہ پوری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ پالمور پراجکٹ پر مباحث کے لئے پالمور آنے کا کے سی آر کو چیلنج کیا۔ بنڈی سنجے نے کھمم مزدور سنگھ کے صدر سائی گنیش کی موت کے لئے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار کو ذمہ دار قرار دیا۔ سائی گنیش کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے ہراساں کرنے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔ ضلع کھمم میں بی جے پی کے ایک اہم قائد کے طور پر سائی گنیش اُبھر رہے تھے جس سے خوفزدہ ہوکر ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ لگایا گیا۔ تلنگانہ حکومت نے ان کے خلاف ابھی تک 16 مختلف مقدمات درج کئے ہیں۔ وہ ریاستی وزیر پی اجئے کمار کی بدعنوانیوں کو منظر عام پر لارہے تھے جس کی وجہ سے سائی گنیش کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرتے ہوئے انھیں ہراساں و پریشان کیا گیا۔ن