بنگلورو فساد کیس میں دو ملزمین کو ضمانت

   

نئی دہلی : /8 اکٹوبر (ایجنسیز) سپریم کورٹ نے 2020 ء کے بنگلورو فسادات کیس کے دو ملزمین کریم عرف صدام اور ضیاء الرحمن عرف ضیاء کو ضمانت عطا کردی ۔ ان کی حراست کو زائد از 5 سال گزرجائے اور ہنوز 254 عینی شاہدین پر جرح باقی ہے ۔ جبکہ اس معاملہ میں 138 افراد کو ملزمین بنایا گیا ہے ۔ دو رکنی بنچ نے کرناٹک ہائیکورٹ کے حکم نامہ کو کالعدم کردیا جس نے دونوں ملزمین کو ضمانت دینے سے انکار کیا تھا ۔ اس کیس کی تحقیقات این آئی اے کررہی ہے۔ ضمانت کیلئے ٹرائل کورٹ کی عائد کردہ شرائط برقرار ہیں ۔