مشرف حسین نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ”فائراینڈ سروسیس کے چار یونٹس فی الحال بچاؤ اپریشن میں مصروف ہیں۔ صورت حال افرتفری کی ہے“۔
ڈھاکہ۔بنگلہ دیش میں ڈھاکہ کے مضافات بھائیراب اپاضلع میں ایک مسافرین ٹرین کے ایک کارگو ٹرین سے ٹکرانے کے بعد کم ازکم20لوگ ہلاک اور 20دیگر وہیں زخمی ہوئے ہیں۔
کملا پور ریلویہ پولیس کے انچارج افیسر محمد فرودس نے ائی اے این ایس کوبتایا کہ راحت پہنچانے والی دو ٹرینیں بھائی ریٹ پہنچ گئی ہیں او ربچاؤ کاموں کا آغاز کردیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو نکالنے کے لئے فائر سروس کے اہلکاروں کوبھی ہنگامی امدادی کاموں میں لگایاگیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کے تصادم کی فوری وجہہ معلوم نہیں ہوسکی او رواقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ تصادم اس وقت پیش آیاجب ڈھاکہ جانے والی ڈھاکہ نژاد ایگاروسندور گودھاؤ لی مسافر ٹرین کے دوپچھلی بوگیاں ایزالحق علاقے میں چتو گرام جانے والے کارگو ٹرین سے ٹکراگئیں۔
بنگلہ دیش میں غیر نگرانی شدہ ریلوے کراسنگ‘ ناقص سگنلنگ اور سرکاری لاپرواہی کی وجہہ سے ٹرین حادثات معمول کی بات ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب بھی لوگ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور بچاؤ کاری کے کام جاری ہیں۔فائیراینڈ سرویس کے اہلکار مشرف حسین نے بتایاکہ مقامی لوگ بھی بچاؤ کے کاموں میں شریک ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اب تک 20نعشیں نکالی جاچکی ہیں اور اموات کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
مشرف حسین نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ”فائراینڈ سروسیس کے چار یونٹس فی الحال بچاؤ اپریشن میں مصروف ہیں۔ صورت حال افرتفری کی ہے“
۔بھائی ریب اسٹیشن ماسٹر یوسف نے کہاکہ حادثہ کے بعد اس روٹ کی تمام ٹرینوں کو چار گھنٹوں کے لئے ملتوی کردیاگیاتھا۔