واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کو تین سال پہلے 2 نئے خصوصی صدارتی ایئر فورس 1 طیارے فراہم کرنے تھے، جو اب تک نہیں دیے گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ معروف طیارہ ساز کمپنی سے نا خوش ہیں، حالیہ بیان میں امریکی صدر نے طیارہ ساز ادارے بوئنگ پر اس حوالے سے دباؤ ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی اپنے دیے ہوئے شیڈول سے تین سال پیچھے چل رہی ہے اور کمپنی کی انتظامیہ کو اس حوالے سے بہتر طریقہ کار اختیار کرنا ہو گا۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے کافی مدت پہلے مطلوبہ رقم پر یہ معاہدہ طے کیا تھا، شاید طیاروں کے حصول کے لیے ہمیں کچھ اور کرنا چاہیے تھا تاکہ ہمیں طیارے تو مل جاتے۔