لندن : وزارت عظمی چھوڑنے والے بورس جانسن نے 4 تقاریر سے کروڑوں روپے کمالیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سیاسی بحران کے باعث برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کو عہدہ چھوڑے 3 ماہ سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے مگر وزارت عظمی کو چھوڑنا مالی لحاظ سے بورس جانسن کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا کیونکہ وہ کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔ گزشتہ 3 ماہ کے دوران محض 4 تقاریر کرکے وہ 10 لاکھ پآنڈز(پونے 3 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ)سے زیادہ کما چکے ہیں، یاد رہے کہ ستمبر میں وزرا اور اراکین پارلیمان کی سپورٹ سے محروم ہونے کے بعد بورس جانسن نے اپنا عہدہ چھوڑا تھا۔ برطانوی اراکین پارلیمان کے مالی اثاثوں کے ریکارڈ کے مطابق 58 سالہ بورس جانسن کو اکتوبر اور نومبر میں 4 تقاریب میں خطاب کرنے پر 10 لاکھ 30 ہزار 782 پآنڈزمعاوضہ ملا۔