بوپنا اور رام نے ایڈیلیڈ اوپن جیت لیا

   

ایڈیلیڈ۔ روہن بوپنا اور رام کمار رامناتھن پر مشتمل ہندوستان کی ڈبلز جوڑی نے اتوارکوکروشیا کے ٹاپ سیڈ آئیون ڈوڈگ اور برازیل کے مارسیلو میلو کو 7-6 (6), 6-1 سے شکست دے کر ایڈیلیڈ انٹرنیشنل خطاب جیت لیا۔اس ٹورنمنٹ میں شرکت سے قبل ہندوستانی جوڑی نے فن لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ میں صرف ایک میچ کھیلا تھا۔ عالمی نمبر43 بوپنا نے ٹورلیول کا اپنا 19 واں خطاب اپنے نام کیا جبکہ اے ٹی پی درجہ بندی میں 144ویں مقام پر موجود رام ناتھن نے ٹور لیول کا اپنا پہلا خطاب اپنے نام کیا۔پہلا سیٹ کافی دلچسپ تھا کیونکہ ہندوستانی جوڑی کو7-6 سیٹ جیتنے کے لیے سخت مقابلہ کرنا پڑا۔ دوسرے سیٹ میں کروشین اور برازیلین جوڑی نے دباو کے سامنے جھک کر سیٹ اور میچ بغیرکسی مزاحمت کے 6-1 سے اپنے نام کر لیا۔سیمی فائنل میں بوپنا اور رامناتھن نے چوتھی سیڈ ٹومیسلاو برک اور سانتیاگو گونزالیز کو راست سیٹوں میں 6-2، 6-4 سے شکست دی۔