بپن راوت کے ملک کے پہلے سی ڈی ایس کی حیثیت سے تقرر پر کانگریس کا سوالیہ نشان

   

٭٭ کانگریس ترجمان منیش تیواری نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جنرل بپن راوت کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف ( سی ڈی ایس ) مقرر کرکے غلط اقدام کیا ہے ۔ اپنے مختلف ٹوئیٹس میں منیش تیواری نے سی ڈی ایس کے تقرر پر سوال اٹھائے اور کہا کہ یہ مشکلات اور ابہام سے بھرا ہوا ہے ۔