حیدرآباد۔30۔ جنوری (سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے اختتام پر سرینگر میں منعقدہ تقریب میں تلنگانہ کے اہم قائدین نے حصہ لیا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی ، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا ، رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی ، رکن اسمبلی سیتکا ، صدر یوتھ کانگریس شیوا سینا ریڈی ، اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ ندیم جاوید اور دیگر قائدین نے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کی ۔ شدید برفباری کے درمیان راہول گاندھی نے عوام سے خطاب کیا۔ اختتامی تقریب میں مختلف ریاستوں کے صدور پردیش کانگریس اور اہم قائدین کو مدعو کیا گیا تھا ۔ تلنگانہ کے قائدین نے تاریخی یاترا کی کامیابی پر راہول گاندھی کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر قومی ترنگا کے ساتھ کانگریس قائدین نے اسٹیڈیم تک مارچ کیا۔ر